آئی آئی ٹی بمبئی میں حالیہ دنوں دلت طالب علم کی مبینہ خودکشی،چیف جسٹس کا اظہار تشویش

حیدرآباد,فروری۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندراچور نے طلبہ کی مبینہ خودکشی کے واقعات پر تشویش کااظہارکیا۔ انہوں نے تعجب ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ ان ادارو ں میں کیا غلط ہورہا ہے جس کے نتیجہ میں طلبہ اپنی جان لینے پرمجبور ہیں۔ انہوں نے آئی آئی ٹی بمبئی میں حالیہ دنوں کے دوران دلت طالب علم کی مبینہ خودکشی کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے متاثرین سے متعلق ایسے واقعات عام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد میں نیشنل اکیڈیمی آف لیگل اسٹیڈیز اینڈ ریسرچ(نلسار) کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سماج میں تبدیلی کیلئے کمرہ عدالت کے اندراور باہر سماج کے ساتھ تبادلہ خیال میں ججس کا اہم رول ہے۔ خود کشی کے واقعات صرف اعدادوشمار نہیں ہے بلکہ یہ واقعات صدیوں کی جدوجہد کااظہار ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ وکلاء کی ذہنی صحت پرزور دیتے ہیں۔ساتھ ہی طلبہ کی ذہنی صحت بھی مساوی طورپرضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ نہ صرف تعلیمی نصا ب طلبہ میں رحمدلی کا جذبہ پیدا کرناچاہئے بلکہ تعلیمی ماہرین کو اس تشویش پر حساس ہونا چاہئے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عدالتی اور انتظامی کاموں کے علاوہ ان کی کوشش سماجی اقدار کے مسائل پر روشنی ڈالنا ہے۔

Related Articles