انیل دیشمکھ کی حالت مستحکم
ممبئی، اگست۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی حالت مستحکم ہے۔ انہیں جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے ہفتہ کو ان کی صحت کے بارے میں بتایا۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ دیشمکھ کے کئی ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔ دیشمکھ جمعہ کی دوپہر کو آرتھر جیل کے اندر گر گئے تھے جہاں وہ منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں اپنے پرسنل سکریٹری سنجیو پالنڈے اور پرسنل اسسٹنٹ کندن شندے کے ساتھ بند ہیں۔این سی پی لیڈر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 2 نومبر 2021 کو ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کی طرف سے لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔مسٹر سنگھ نے الزام لگایا کہ جب دیش مکھ وزیر داخلہ تھے تو انہوں نے پولیس سے ریستورانوں اور شراب خانوں سے 100 کروڑ روپے تک کی رقم وصول کرنے کو کہا تھا۔