انڈیگو نے ممبئی-سلچر، دہلی-ایٹا نگر کے درمیان نئی پروازوں کا اعلان کیا

کولکاتہ، فروری ۔ہندوستان کی معروف ایئر لائن انڈیگو نے 2 مارچ سے ممبئی-سلچر اور دہلی-ایٹا نگر کے درمیان کولکاتہ کے راستے نئی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان پروازوں کا مقصد گھریلو رابطے کو مضبوط بنانا اور صارفین کو پرواز کے بہتر اختیارات پیش کرنا ہے۔ ممبئی-سلچرکے درمیان نیا کنکشن ہوائی سفر کے وقت کو نصف کردے گا۔انڈیگو کے گلوبل ہیڈ (سیلز) ونے ملہوترا نے کہا، گھریلو رسائی کو بڑھانے کے ہمارے وژن کے حصے کے طور پر، ہم نے کولکاتہ کے راستے بمبئی-سلچر اور دہلی-ایٹا نگر کے درمیان نئے رابطے متعارف کرائے ہیں۔ ان پروازوں کو ان مقامات کے سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ کے جواب میں شامل کیا گیا ہے۔مسٹر ملہوترا نے کہا، ہمیں یقین ہے کہ ان رابطوں کے آغاز سے بہت سے صارفین کو فائدہ پہنچے گا، خاص طور پر موسم گرما کے قریب آنے کے ساتھ۔ ہم گھریلو رابطوں کو بڑھانے اور اپنے وسیع نیٹ ورک پر شائستہ، بروقت، پریشانی سے پاک اور سستا سفری تجربہ فراہم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیںامن کا جزیرہ کے نام سے معروف سلچر آسام کے سب سے مقبول سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ سلچر اپنے دلکش نظاروں، کھیتوں اور چائے کی مصنوعات کی وجہ سے پوری دنیا کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔کولکاتہ کے راستے ممبئی اور سلچر کے درمیان رابطے سے شہروں میں تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ایک اور راستہ جو سیاحوں کی تعداد میں اضافے میں مدد کرے گا، کولکاتہ کے راستے دہلی اور ایٹا نگر کے درمیان نئی کنیکشن اڑان ہے، جو سیاحوں کو ان مقامات پر سفر کرنے کے اختیارات فراہم کرتی ہے۔

Related Articles