انوبرتامنڈل کی درخواست ضمانت رد
14دنوں کےلئے جیل کی حراست میں
کلکتہ ,اگست۔گائے اسمگلنگ معاملے میں گرفتار ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر انوبرتا منڈل کی درخواست ضمانت کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں 14دنوں کےلئے جیل حراست میں بھیج دیا ہے۔ اگلی سماعت 7 ستمبر کو ہوگیانوبرتومنڈل کو گائے کی اسمگلنگ کیس میں 14 دن کی سی بی آئی حراست کے بعد آسنسول کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں پیش کیا گیا۔انوبرتا منڈل کے وکیل نے ضمانت کی عرضی دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے سیاسی فائدہ کےلئے انوبرتا منڈل کو پریشان کررہے ہیں ۔اس لئے انہیں ضمانت دی جائے۔منڈل کے وکیل نے کہا کہ ان کی طبیعت بھی خراب ہے ۔سی بی آئی کے وکیل نے ضمات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جانچ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں اور انوبرتا منڈل بہت ہی بااثر لیڈ ر ہیں ، ان کے اہل خانہ کے نام پر جائیداد کا انکشاف ہورہا ہے۔ اس کے جواب میں انوبرتا منڈل کے وکیل سندیپن گنگوپادھیائے نے سوال کیا کہ مرکز کی حکمراں جماعت ریاست میں اقتدار میں نہیں ہے۔ اس لیے یہ کیے جا رہے ہیں۔ انوبرتا اور گائے اسمگلنگ کے درمیان براہ راست تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ بیرون ملک گائے کی اسمگلنگ کے لیے بی ایس ایف جو مرکزی حکومت کے ماتحت کام کرتی ہے وہ ذمہ دارہے۔ ایف آئی آر میں ان کا نام نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل خراب جسمانی حالت کا حوالہ دیتے ہوئے 2 مرتبہ ضمانت کی درخواست دی گئی تھی۔ لیکن عدالت نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔ انوبرتا منڈل کے وکیل نے کہا کہ ریاستوں کے درمیان مویشیوں کی نقل و حمل پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ تو انوبرتا اس کے لیے کیسے ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔ دوسری طرف سی بی آئی ذرائع کے مطابق سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی طرف سے پیش کی گئی کیس ڈائری میں کہا گیا ہے کہ گائے اسمگلنگ کے ذریعہ ہونے والی آمدنی سے ہی انوبرتا منڈل نے جائداد بنائی ہے۔انوبرتا منڈل کے باڈی گارڈ سہگل حسین اس معاملے میں براہ راست ملوث ہیں ۔سماعت کے دوران انورتا کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو ان کا مؤکل نظام پلس کے ساتھ والے مکان میں قیام کرنے کو تیار ہیں مگران کی ضمانت منظور کی جائے ۔تاہم تمام دلیلوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔آج عدالت میں انوبرتا منڈل کے لیے کورٹ روم میں آکسیجن سلنڈر نیبولائزر رکھا گیا تھا۔ لیکن اس کی ضرورت انہیں نہیں پڑی۔