امیٹھی :بولیرو ۔ٹرک میں ٹکر، 6کی موت، 4زخمی

امیٹھی:اپریل۔ اترپردیش کے ضلع امیٹھی کے گوری گنج کوتوالی علاقے میں ایک بولیرو کار اور ٹرک کی آمنے سامنے کی ہوئی ٹکرمیں کم سے کم 6افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 4شدید طور سے زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سلطان پور رائے بریلی قومی شاہراہ پر گذشتہ دیر رات یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بولیرو سوار سبھی لوگ بارات جارہے تھے۔ دیر رات ٹرک اور بولیرو میں آمنے ۔سامنے سے ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں بولیرو کے پرخچےاڑ گئے اور اس پر سوار 10افراد میں سے 5کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک نے ضلع اسپتال میں دم توڑ دیا۔ مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ چار افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں مکیش، انج، انل اور لوکش شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گنیش لال پولیس کو جانکاری دی کہ ان کا بیٹا انل اتوار کی رات تقریبا 11:15بجے رات اپنے سسرال سے ساتھیوں کے ساتھ بارات جارہے تھے کہ راستے میں مونی بابا آشرم کے نزدیک جایس کی طرف سے آرہے ٹرک نے بولیرو کو ٹکر مار دیا۔ اس حادثے میں انل زخمی ہوگیا وہیں کلو، رام برن و ان کا لڑکا، کرشن کمار سنگھ سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ ڈاکٹروں نے یہاں سبھی زخمیوں کو نازک ھالت میں ٹراما سنٹر لکھنؤ کے لئے ریفر کردیا۔ مہلوکین میں چار افراد ضلع امیٹھی کوتوالی علاقے کے گنگواچھ کے رہنے والے بتائے جارہے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش سنگھ نے بتایا کہ نصیرآباد تھانہ علاقے سے بولیرو سے بارات آرہی تھی۔ بابو گنج سگرا کے نزدیک ٹرک سے بولیرو کی ٹکر ہوگئی جس میں 6افراد کی موت ہوگئی وہیں اس حادثے میں 4افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ زخمی زیر علاج ہیں۔

Related Articles