امن کی حمایت کے سلسلے میں انجلینا جولی کی یمن آمد

عدن،مارچ۔پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کی خصوصی نمائندہ انجلینا جْولی (ہالی وڈ اداکارہ) اتوار کے روز یمن کے جنوبی شہر عدن پہنچ گئیں۔ ان کے دورے کا مقصد ایران نواز حوثی ملیشیا کی مسلط کردہ جنگ کے یمنی شہریوں پر اثرات پر روشنی ڈالنا ہے۔انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر اپنے پیج پر بتایا کہ میں عدن شہر آئی ہوں تا کہ نقل مکانی کرنے والے خاندانوں سے ملاقات کروں اور یمنی عوام کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کروں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یمن میں تنازع ختم کرنے اور انسانی امداد پہنچانے کا مطالبہ کرتی ہوں … یہاں لوگوں کو امن کی اشد ضرورت ہے۔یمنی حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ توقع ہے کہ انجلینا جولی عدن میں تسلیم شدہ حکومت کے ذمے داران سے ملاقات کریں گی۔ذرائعنے مزید بتایا کہ انجلینا دارالحکومت صنعاءکا دورہ بھی کریں گی اور وہاں حوثیوں سے ملاقات کریں گی۔

 

Related Articles