امریکی گلوکارہ ایلیشیا کیز پہلی مرتبہ سعودی عرب میں فن کا مظاہرہ کریں گی

ریاض،فروری۔رواں ماہ 11 فروری کو سعودی عرب میں ‘العْلا فنون میلہ’ شروع ہو رہا ہے۔ اس موقع پر بھرپور سرگرمیوں کے حوالے سے تیاریاں عروج پر ہیں۔اس سلسلے میں 11 فروری کے روز عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ Keys Alicia العْلا میں مرایا ہال میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ یہ سعودی عرب میں ان کا پہلا کنسرٹ ہو گا۔علاوہ ازیں 12 فروری کو الیشیا کیز امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر آل سعود کا خصوصی انٹرویو بھی کریں گی۔ یہ بات چیت Women to Women کے عنوان سے ہو گی۔العْلا تھیٹر آرٹس فیسٹول 13 سے 22 فروری 2022ء تک مقامی افراد اور زائرین کی میزبانی انجام دے گا۔اس دوران میں میلے میں آنے والوں کے لیے کھانے کے 15 نئے تجربات دستیاب ہوں گے۔مہم جوئی کے شوقین افراد کے لیے زیبلائن روپ ، ہیلی کاپٹر، پہاڑوں پر اسکیٹنگ وغیرہ سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آئے گا۔العْلا روئل کمیشن اور سعودی پولو فیڈریشن کے تعاون سے 2022ء کے لیے رچرڈ میل العْلا ڈیزرٹ پولو چیمپیشن شپ کا انعقاد ہو گا۔اسی طرح العْلا صحرائی نمائش میں دنیا بھر سے فن کے چاہنے والے اکٹھا ہوں گے۔ باقاعدگی سے منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں قدرتی مناظر پر مشتمل فن پارے رکھے جائیں گے۔علاوہ ازیں 9 فروری سے 31 مارچ 2022ء تک العْلا Cortona On The Move عالمی نمائش کی میزبانی انجام دے گا۔ نمائش میں سعودی عرب اور دنیا بھر سے 19 مصور فن کار شریک ہوں گے۔

Related Articles