امریکی عدالت کا ٹرمپ کو ریلیف دینے سے انکار

واشنگٹن،اپریل۔ امریکا کی اپیل کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپ کے مقدمے میں کسی قسم کا ریلیف دینے سے انکار کرتے ہوئے کیس واپس نیویارک کی عدالت کو بھیج دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی اپیل کورٹ نے مصنفہ جین کیرل کی جانب سے دائر 2مقدمات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ریلیف دینے سے انکار کردیا۔ مصنفہ جین کیرل نے 2019 میں الزام عاید کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریباً 30 سال قبل ان کا ریپ کیا تھا، تاہم سابق صدر نے یہ کہتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ وہ ان کی ٹائپ نہیں۔جین کیرل نے اپنی کتاب میں ریپ کا تمام واقعہ تفصیل سے بیان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مین ہٹن کے ایک ا سٹور میں ان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی جب سابق صدر نے کسی خاتون کے لیے تحفہ خریدنے میں مدد مانگی، بعد ازاں ڈریسنگ روم میں ان پر جنسی حملہ کیا گیا۔واشنگٹن کی اپیل کورٹ نے کیس مین ہٹن کی سرکٹ کورٹ آف اپیل کو واپس بھیج دیا ہے۔

Related Articles