امریکی بحریہ کا جوہری آبدوز مشرق وسطیٰ بھیجنے کا انکشاف

واشنگٹن،اپریل۔امریکی بحریہ نے ہفتے کے روز کہا کہ جوہری توانئی سے چلنے والی گائیڈڈ میزائل آبدوز مشرق وسطیٰ کی ریاست بحرین موجود قائم امریکی پانچویں بحری بیڑے میں کام کر رہی ہے۔کمانڈر ٹموتھی ہاکنز نے ایک بیان میں کہا کہ یو ایس ایس فلوریڈا جمعرات کو خطے میں داخل ہوئی اور نہر سویز سے گزرنا شروع کیا۔ہاکنز نے کہا کہ یہ ٹوما ہاک 154 زمین پر حملہ کرنے والے کروز میزائلوں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسے علاقائی سمندری سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے امریکی پانچویں بیڑے میں تعینات کیا گیا ہے۔

Related Articles