امریکہ میں برفباری جاری، نیاگرا فال بھی جمنا شروع ہوگئی

واشنگٹن،جنوری۔امریکہ میں دنیا کی معروف ترین آبشار اور سیاحوں کے سب سے پسندیدہ مقام ’’نیاگرا فال‘‘بھی ٹھٹھرتی سردی میں جمنا شروع ہو گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ اور کینیڈا میں ایک ہفتے سے جاری برفباری میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے لیکن نیاگرا آبشار جمنا شروع ہوگئی کچھ حصے تو مکمل طور پر منجمد ہوگئے۔نیاگرا فال میں ہر سیکنڈ میں 3ہزار 160 ٹن پانی 32فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے گرتا ہے اور تین مقام سے آنا والا پانی آبشار بنتا ہے لیکن اب یہ مقام ونڈر لینڈ کا منظر پیش کر رہا ہے۔نیاگرا فال جو اب ونڈر لینڈ کی طرح دکھائی دے رہی ہے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

Related Articles