امریکا کا یونانی جزیرے کے قریب ایرانی تیل بردار جہاز پرقبضہ

ایویا،یونان،مئی۔امریکا نے یونان کے قریب روس کے زیرانتظام جہاز میں لدے ہوئے ایرانی تیل کوضبط کر لیا ہے اور وہ اب اس تیل کو کسی اور جہاز پر لاد کرامریکا بھیجا جائے گا۔یونانی حکام نے گذشتہ ماہ یورپی یونین کی پابندیوں کی وجہ سے جنوبی جزیرے ایویا کے ساحل کے قریب ایرانی پرچم بردار پیگاس کو ضبط کر لیا تھا۔اس میں روسی عملہ کے 19 ارکان سوار تھے۔بعد میں جہازکواس کے مالکان پر پابندیوں کے بارے میں الجھن کی وجہ سے چھوڑ دیا گیا تھا۔یونان کی وزارت جہاز رانی کے ایک ذریعے نے جمعرات کو بتایا کہ امریکی محکمہ انصاف نے یونان کو آگاہ کیا ہے کہ جہاز پرایرانی تیل لدا ہوا ہے۔انھوں نے مزید تفصیل فراہم کیے بغیرکہا کہ لدے ہوئے تیل کو ایک اور جہاز میں منتقل کر دیا گیا ہے جسے امریکا نے کرایہ پرحاصل کیا تھا۔

 

Related Articles