الم ناک حادثہ: سعودی عرب میں بچی ندی میں ڈوب کر جاں بحق

ریاض،دسمبر۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں جمعرات کو خوفناک حادثہ پیش آگیا اور وادی حنفیہ میں ایک بچی ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ بچی کی نعش برآمد کرلی گئی۔محکمہ سول دفاع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایک شہری نے ندی سے بچی کو نکالا جو اس سے قبل ہی وفات پا چکی تھی۔سول دفاع نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ہائیکنگ کے دوران بچوں کی نگرانی کی جائے اور بچوں کو آبی ذخائر کے قریب جانے کی بالکل اجازت نہ دی جائے۔

 

Related Articles