افسران عوامی مسائل کا تصفیہ جلد از جلد کریں:یوگی

گورکھپور:ومبر۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو گورکھپور میں مقامی افراد کے مسائل سن کر افسران کو ان کے فوری تصفیہ کرنے کی ہدایت دی۔یوگی نے یہاں منعقد جنتا دربار میں 200سے زیادہ لوگوں کے مسائل سنے۔ انہوں نے ان مسائل کے حل کا تیقن دیا۔موصول اطلاع کے مطابق وزیر اعلی یوگی صبح ساڑھے پانچ بجے اپنے کمرے سے نکلے اور سیدھے گرو گورکھناتھ کے درشن کو پہنچے۔ بعد اذاں آشرم میں رہ رہے بزرگوں کے مسائل کو سنا۔اس کے بعد وہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے منعقد میٹنگ میں جے پی نڈا کے ساتھ شرکت کریں گے۔

Related Articles