سچن پائلٹ کا انشن شروع

جے پور، اپریل۔راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ ریاست کی سابقہ وسندھرا حکومت کے دوران ہونے والے بدعنوانی کے معاملوں کی جانچ کے لیے آج یہاں انشن پر بیٹھے۔مسٹر سچن پائلٹ نے صبح 11 بجے شہید اسمارک پر اپنا یک روزہ بھوک ہڑتال (انشن) شروع کیا۔ اس موقع پر مسٹر پائلٹ کے بہت سے حامیان بھی موجود ہیں۔ انشن کے مقام پر پوسٹر پر مہاتما گاندھی کی تصویر اور وسندھرا حکومت میں بدعنوانی کے خلاف انشن لکھا ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر پائلٹ نے اتوار کے روز پریس کانفرنس میں سابقہ وسندھرا راجے حکومت کے دوران بدعنوانی کے معاملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے کے لیے شہید اسمارک پر بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو اس سلسلے میں دو خطوط لکھے ہیں، جن میں بدعنوانی کے معاملوں کی اشوک گہلوت سے انکوائری کرانے کی درخواست کی تھی، لیکن حکومت کے ساڑھے چار سال گزرنے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ایسے میں انہیں انشن کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا ہے۔

Related Articles