اسکول سروس کمیشن کے ممبران نے بھی اپنے رشتہ داروں کو غیر قانونی طریقے سے نوکریا دلائی ہیں:جسٹس ابھیجیت گنگو پادھیائے

کلکتہ ،جون۔ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے ایس ایس سی کرپشن کیس میں سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا غیر قانونی طور پر مقرر کردہ مشاورتی کمیٹی کے ممبران ہی نہیں بلکہ اسکول سروس کمیشن کے ممبران نے بھی ایس ایس سی میں اپنے رشتہ داروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے۔جسٹس گنگوپادھیائے نے عدالت سے کہا، ”ایس ایس سی کے کئی ارکان نے اپنے رشتہ داروں کو فائدہ پہنچایا ہے ہے۔ انہوں نے اپنے رشتہ داروں کو نوکریاں دی ہیں۔ یہ گروپ ڈی سے اسسٹنٹ ٹیچر تک میں کیا گیا ہے۔ میرے پاس تمام کاغذات ہیں۔ اگر میں چاہوں تو اب ان کا نام لے سکتا ہوں۔ ایس ایس سی کے ایک ممبر نے اپنی بہن کو نوکری دی ہے۔ ایس ایس سی بدعنوانی میں اب تک حکومت کی طرف سے غیر قانونی طور پر مقرر کردہ ایڈوائزری کمیٹی کے صرف ممبران پر ہی غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ جج نے کہا کہ اس بار اسے کمیشن کے ارکان کے خلاف براہ راست بدعنوانی کے ثبوت ملے ہیں۔ جج نے یہ بھی کہا کہ کمیشن کے ارکان نے اپنے خاندان کے افراد کو غیر قانونی طور پر نوکریاں دی ہیں۔ جسٹس گنگوپادھیائے نے کہا کہ کمیشن کے کئی ارکان خاندان کی دیکھ بھال میں ملوث تھے۔ جج کے تبصروں میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس بار کمیشن کے ارکان کا کردار تحقیقات کی زد میں آنے والا ہے؟

Related Articles