اسپین کی سرحد میں گھسنے کےلئے مچی بھگدڑ میں ہلاک شدگان کی تعداد 23 ہوئی

میڈریڈ ، جون ۔اسپین کے شمالی افریقی علاقے میلیلا میں تارکین وطن اور سرحدی اہلکاروں کے درمیان دو گھنٹے کی جھڑپ کے بعد سرحد میں گھسنے کےلئے مچی بھگدڑ میں مارے گئے لوگوں کی تعداد بڑھکر 23 ہوگئی۔نیویارک ٹائمز نے مراکشی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو تقریباً 2,000 تارکین وطن نے سرحد پر ایک اونچی باڑ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران وہاں بھگدڑ مچنے سے 18 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں مزید پانچ زخمی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں 76 دیگر تارکین وطن زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 140 مراکشی سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 

Related Articles