اسرائیل نے اگر ہم پر حملہ کیا تو تل ابیب تباہ کر دیاجائے گا: ایرانی صدر

تہران،اپریل.ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ان کے ملک کی سلامتی کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو حائیفہ اور تل ابیب کی تباہی کا سبب بنے گا۔رئیسی نے تہران میں منعقدہ ایک فوجی پریڈ کی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ انقلاب مخالف عناصر اور دشمنانہ سازشوں کے خلاف ہماری فوج پوری طرح تیار ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ سمیت دیگر بیرونی طاقتیں مشرق وسطی میں عدم استحکام کی فضا برقرار رکھے ہوئے ہیں،ان طاقتوں کو یہ علاقہ چھوڑنا ہوگاجبکہ ایرانی فوج خطے میں سلامتی کی پاسبان ہے۔اپنے خطاب میں ایرانی صدر نے اسرائیل کی طرف سے ممکنہ حملوں کے جواب میں کہا کہ صیہونی سامراج نے اگر ہمارے خلاف کوئی جارحانہ اقدام اٹھایا تو ایرانی فوج حائیفہ اور تل ابیب کو تباہ و برباد کردے گی ۔

Related Articles