اسرائیلی فوج کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا، نمازیوں سے جھڑپیں

مقبوضہ بیت المقدس،اپریل۔کل جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ اور اس کے صحن میں چھاپہ مارا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جمعہ کی صبح مسجد اقصیٰ میں گھس کر نمازیوں کو زدو کوب کیا۔ادھر ہلال احمر فلسطین کے مطابق رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں جمع ہونے والے فلسطینیوں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ہلال احمر کے طبی عملے نے42 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی زیادہ زخمی ہونے والے 22 فلسطینیوں کو فوری طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔قامی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو نماز فجر کے وقت اسرائیلی فوج نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول میں داخلے سے روکا۔نماز فجر کے بعد فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے حماس اور فلسطینی پرچم لیکرسڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے فلسطینی مزاحمت، حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے حق اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

Related Articles