اسرائیلی صدر نئے وزیر اعظم کی نامزدگی کے لیے آج مشاورت شروع کریں گے
تل ابیب،نومبر۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرتسوغ آج بدھ کے روز وزارت عظمیٰ کے ممکنہ امیدوار کے لیے مختلف سیاسی گروہوں کیساتھ مشاورتی عمل کا آغاز کریں گے۔ یہ ملاقاتیں اور مشاورت تین دن تک جاری رہے گی۔صدر کی طرف سے اس مشاورتی عمل کا آغاز انتخابی نتائج کا سرکاری اعلان ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ تاکہ وہ چار سال میں پنچویں اسرائیلی وزیر اعظم کی نامزدگی کی ذمہ داری پوری کر سکیں۔جب اسرائیلی صدر کسی ایک امیدوار کو وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کر دیں گے تو ضابطے کے مطابق اس امیدوار کو 28 دنوں میں اپنی اکثریت ثابت کرنا ہو گی۔ اٹھائی دنوں میں اکثریت ثابت نہ کر سکنے پر مذکورہ امیدوار کو مزید 14 دن کی توسیعی سہولت دی جاسکتی ہے۔دوسری جانب اب تک نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو ہی اکثریت ظاہر کر سکیں گے۔ نیتن یاہو ان دنوں کرپشن کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔ تاہم یاہو کرپشن الزامات کا انکار کرتے ہیں۔انہوں نے اسرائیلی یہودی مذہبی شناخت رکھنے والی جماعتوں کے ساتھ مل کر اکثریت حاصل کر لی ہے۔ انتخابی نتائج کے برد نیتن یاہو نے اپنے اہم اتحادی بن گویر سے ملاقات کی ہے۔ بن گویر 2007 نسل پرستی بڑھانے کے الزام میں سزا پا چکے ہیں۔