ارجنٹائن کے خلاف فتح پر سعودی شہریوں کا کھڑکی توڑ جشن

ریاض،نومبر۔گذشتہ روز قطر میں سعودی عرب اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے فیفا عالمی فٹبال کپ کے یادگار میچ میں سعودی عرب کی شاندار فتح پر پوری قوم خوشی سے سرشار ہے۔ سعودی شہری اس فتح کا جشن مختلف انداز اور طریقوں سے منا رہے ہیں اور سوشل میڈیا جشن کے مناظر سے بھرا پڑا ہے۔سعودی عرب میں فٹ بال میچ کی فتح کی ایک ایسی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک مداح خوشی میں آپے سے باہر ہو جاتا ہے اور وہ اسی جنون میں گھر کا دروازہ اکھاڑ ڈالتا ہے۔ دیوانہ وار خوشی کے لمحے کی ویڈیو میں سعودی نوجوانوں کے جوش و خروش کو دیکھا جا سکتا ہے۔سعودی قومی ٹیم نے پولینڈ اور میکسیکو پر مشتمل پہلے گروپ میچوں میں منگل کو ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں اپنی تاریخ کا بہترین آغاز کیا۔دونوں اسٹارز صالح الشہری اور سالم الدوسری نے میچ کے توازن کو یقینی بنایا۔ لیونل میسی نے پہلے ہاف میں ارجنٹائن کو پنالٹی کک کے ذریعے گول کیا اور اس طرح سعودی ٹیم پولینڈ اور میکسیکو کی ٹیموں کے بعد گروپ میں سرفہرست رہی۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے میچ جیتنے کی خوش میں آج بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles