ارجنٹائن میں مکئی کے کھیت میں میسی کا چہرہ بنا دیا گیا

بیلسٹروس،جنوری۔ارجنٹائن میں مکئی کا ایک کھیت اس طرح اگایا گیا ہے کہ اس میں فٹ بال سٹار لیونل میسی کے چہرے کو نمایاں کر دیا گیا ہے۔ میسی نے اپنے ملک کو ورلڈ کپ میں فتح سے ہمکنار کرایا ہے۔ اسی بنا ایک نئے قدم میں ان کی نمائندگی کرنے والے ٹیٹو اور دیواروں پر پوسٹروں کے بعد اس منفرد انداز میں ان کی عزت افزائی کی صورت سامنے آئی ہے۔اس اقدام کے روح رواں زرعی انجینئر چارلی ویریسیلی نے وضاحت کی کہ صوبہ قرطبہ (شمال میں) بیلیسٹروس کے ایک کھیتوں میں مکئی کی افزائش سے میسی کا چہرہ مزید نمایاں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خیال زرعی شعبے کی طرف سے میسی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ہم یہ کرنا چاہتے تھے قطع نظر اس کے کہ وہ اپنے ملک کی قیادت کر کے ورلڈ کپ جیتیں گے یا نہیں لیکن وہ اسے حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاری ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل میسی کے چہرے کی شکل میں مکئی کی شکل شروع ہوئی تھی۔ یہ اقدام ہم نے اپنے کھلاڑی پر یقین کی بدولت اٹھایا تھا۔میسی کا چہرہ ڈیجیٹل زرعی پلیٹ فارم کی مدد سے مختلف کثافتوں پر بیج بو کر بنایا گیا تھا۔ انجینئر نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ زرعی مشینری کو بیجوں کی مقدار کے بارے میں علم ہو گیا ہے جو مختلف جگہوں پر بویا جانا چاہیے۔ ویریسیلی نے سوشل میڈیا پر کسانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی مثال پر عمل کریں اور میسی کی اسی طرح عزت افزائی کریں۔ وہ ڈیجیٹل پروگرام شائع کرتے ہوئے انہیں فائدہ پہنچاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ صوبوں میں ورلڈ کپ سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں میسی کے چہرے کی شکل میں 25 کھیت لگائے گئے تھے۔ اگرچہ ارجنٹائن کے کھلاڑی کا چہرہ ان میں سے کچھ میں واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے، لیکن ان میں سے کچھ میں بیج لگانے کی تاریخ یا خشک سالی سے متاثرہ علاقے کی وجہ سے چہرہ پوری طرح واضح نہیں ہوسکا۔انجینئر نے کہا کہ ہم اس اعزاز پر بہت خوش ہیں اور ہم ارجنٹائن کی جیت پر بھی خوش ہیں۔ ہم ٹیم کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں کیونکہ اسے فتح سے پہلے نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ زرعی شعبے کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ یاد رہے ارجنٹائن میں قحط سالی نے ملک کے وسطی مشرقی صوبوں کو متاثر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں بیلسٹرس میں بارش کے امکان کی نشاندہی کی ہے۔جون اور جولائی میں فصل کی کٹائی کا موسم ختم ہونے کے بعد بھی کھیت میں باقی رہنے والی کثافت کی بدولت میسی کے چہرے دکھائی دیتا رہے گا۔ یہ ڈرائنگ کسی نہ کسی شکل میں مستقل طور پر نظر آتے رہنے کا بھی امکان ہے۔

Related Articles