اترا کھنڈ میں 43لاکھ کے موبائل سیٹ برآمد

نینی تال،اپریل ۔ اتراکھنڈ کی نینی تال پولیس نے کھوئے ہوئے 328موبائل سیٹ برآمد کرکے لوگوں کے چہروں پر مسکان بکھیر د ی ہے۔ سال 2016سے ابھی تک نینی تال پولیس کی طرف سے 6.21کروڑ روپے کے موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں۔نینی تال کے سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس پنکج بھٹ نے پیر کو ہلدوانی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مختلف لوگوں سے موبائل سیٹ چوری ہونے کھونے کی شکایت مل رہی تھی ۔ اس کے بعد نینی تال کے سائبر سیل کو ایکٹیو کیا گیا اور سائبر سیل اور اسکی ٹیم نے جنوری،2023سے ابھی تک کھوئے ہوئے 328موبائل سیٹ برآمد کر لئے ہیں۔ اس کی قیمت 43.31لاکھ اندازہ لگائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2016میں موبائل سیل کی تشکیل دینے کے بعد ابھی تک نینی تال پولیس چھ کروڑ سے زیادہ قیمت کے موبائل سیٹ برآمد کر چکی ہے۔ یہ سیٹ اتر پردیش ، راجستھان ، دہلی اور اتراکھنڈ سے برآمد کئے گئے ہیں ۔

Related Articles