یوپی کے صرف 6اضلاع میں کورونا کے نئےمعاملے

لکھنؤ:ستمبر کورونا ٹیسٹ اور ٹیکہ کاری کی رفتار میں کوئی کوتاہی نہ برتنے والے اترپردیشی میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے محض 6اضلاع میں 11نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات نونیت سہگل نے جمعرات کو بتایا کہ گذشتہ 24گھنٹے میں 02لاکھ 20ہزار 65نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 11نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے مریض صرف 6اضلاع میں ملے ہیں کہیں بھی دہائی ہندسے میں نئے مریض پائے گئے ہیں۔ اسی مدت میں 20مریض صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 16لاکھ 86ہزار 644ریاستی باشندےصحت یاب ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بدھ کو ہوئی ٹیسٹنگ میں 69اضلاع میں کورونا انفکشن کا ایک بھی مریض نہیں ملا ہے۔ اس وقت ریاست میں کورونا وائرس کے 186ایکٹیو کیس ہیں۔جن کا علاج جاری ہے۔مسٹر سہگل نے بتایا کہ ریاست کی تقریبا 53.14فیصدی آبادی نے ٹیکے کی پہلی خوراک حاصل کرلی ہے۔اب تک 07کروڑ 99لاکھ لوگوں کو ٹیکے کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے۔ اسی طرح سے ایک کروڑ 76لاکھ لوگوں نے ٹیکے کی دونوں خوراک لے لی ہیں۔مسٹر سہگل نے بتایا کہ کووڈ کی تازہ صورتحال کے مطابق ریاست کے 30اضلاع امروہہ، اوریا، اجودھیا، اعظم گڑھ، باغپت، بلیا، باندہ،بہرائچ،بھدوہی، بجنور،فرخ آباد، گونڈہ،ہمیر پور، ہاپوڑ،ہاتھرس،کانپور دیہات،کاس گنج، مہوبہ، مئو، مرزاپور، مرادآباد، مظفر نگر، پیلی بھیت، رامپور، سہارنپور، سنت کبیر نگر، شاملی، شراوستی،سیتاپور اور سلطان پور میں کووڈ کا ایک بھی مریض باقی نہیں ہے۔ یہ اضلاع آج کووڈ سے پاک ہوچکے ہیں۔

Related Articles