یوپی:کورونا کے 8نئے معاملے،159ایکٹیو کیس

لکھنؤ:ستمبر۔اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے آٹھ نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس وقت ریاست میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 159 ہے جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ۔19 کے لئے تشکیل شدہ ٹیم 9کی میٹنگ میں کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پر بنے موثر کنٹرول کے درمیان معمولات زندگی تیزی سے معمول پر آرہی ہے۔ آج 33اضلاع میں ایک بھی ایکٹیو کیس نہیں ہے جبکہ 20اضلاع میں ایک ایک ایکٹیو کیس ہیں۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 02لاکھ 294نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس میں 68اضلاع میں ایک بھی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے سات اضلاع میں محض 08نئے مریض ملے ہیں۔اسی مدت میں 23نئے مریض شفایاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔ اس وقت ریاست میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 159رہ گئی ہے جبکہ 16لاکھ 86ہزار 749ریاستی باشندے کورونا کی جنگ جیت چکے ہی۔انہوں نے کہا کہ اب تک 07کروڑ 83لاکھ 43ہزار 284 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ ریاست میں یومیہ پازیٹیو شرح 0.01فیصدسے بھی کم اور ریکوری شرح 98.8فیصدی ہے۔ اب تک ریاست میں 8کروڑ 51لاکھ لوگوں نے ٹیکے کی پہلی خوراک لے لی ہے۔ یہ ٹیکہ کاری کے لئے مستحق ریاستی باشندوں کی کل آبادی کا 57فیصدی سے زیادہ ہے۔ 02کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ٹیکے کی دونوں خوراک لے لی ہے۔ گذشتہ دن 10لاکھ 61ہزار 893لوگوں کو ٹیکہ لگا ہے۔علی گڑھ،امیٹھی، امروہہ،اوریا، باغپت،بلیا، بلرامپور، بارہ بنکی، چندولی، چترکوٹ،فتح پور، غازی پور، گونڈہ، ہمیر پور، ہاپوڑ، ہردوئی، ہاتھرس، کانپور دیہات، کاس گنج، جالون، لکھیم پور کھیری، مہوبہ ، مین پوری، مرزاپور، مرادآباد، مظفر نگر، رام پور، سنت کبیر نگر، شاملی، شراوستی، سدھار تھ نگر، سیتا پور اور اناؤ میں کورونا کا ایک بھی مریض نہیں بچا ہے۔

Related Articles