یشونت سنہا کا دورہ حیدرآباد، شہرکے ارکان اسمبلی کے ساتھ وزیرتارک راما راو کا اجلاس

حیدرآباد جون۔ تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و ٹی آرایس کے کارگذارصدرتارک راما راونے پرگتی بھون میں پارٹی کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کا اجلاس منعقد کیا۔ اپوزیشن کے مشترکہ صدارتی امیدوار یشونت سنہا 2جولائی کو حیدرآباد کادورہ کررہے ہیں۔ان کے دورہ کے انتظامات کے سلسلہ میں اس اجلاس میں تفصیلی طورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔تارک راما راو نے شہر کے ارکان اسمبلی کو مختلف ہدایات بھی دیں۔ ٹی آر ایس بیگم پیٹ سے جل وہارتک ایک بڑی ریلی کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔ یشونت سنہا جل وہارمیں وزیراعلی کے چندرشیکھرراو، ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ لنچ کریں گے۔ تارک راما راو 27جون کو یشونت سنہا کے پرچہ نامزدگی کے موقع پر بھی موجود تھے۔

Related Articles

Check Also

Close