یشونت سنہا نے ترنمول کانگریس چھوڑ دی

کولکتہ، جون۔ایک غیر متوقع سیاسی پیشرفت میں، سینئر ترنمول کانگریس لیڈر یشونت سنہا نے منگل کو آئندہ صدارتی انتخابات کے ممکنہ اپوزیشن امیدوار کے طور پر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔مسٹر سنہا نے کہا کہ انہوں نے یہ قدم اپوزیشن اتحاد کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں کے تحت اٹھایا ہے۔84 سالہ مسٹر سنہا، جو سابق مرکزی وزیرہیں، نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، "میں ممتا جی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے ترنمول کانگریس میں عزت اور وقار دیا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مجھے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر لینی چاہیے تاکہ اپوزیشن اتحاد کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کیا جا سکے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اسے قبول کر لے گی۔”مسٹر سنہا چندر شیکھر حکومت میں وزیر خزانہ تھے اور انہوں نے مسٹر اٹل بہاری واجپائی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد کی حکومت میں وزارت خزانہ اور خارجہ امور کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ انہوں نے 2018 میں بی جے پی چھوڑ دی۔اس بات کا پورا امکان ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں مسٹر سنہا کو صدارتی انتخاب کے لیے اپنا مشترکہ امیدوار قرار دیں گی۔اس سے قبل نیشنلسٹ کانگریس کے سربراہ شرد پوار، نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ اور مہاتما گاندھی کے پوتے اور مغربی بنگال کے سابق گورنر گوپال کرشن گاندھی نے صدارتی انتخاب کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اپنے امیدوار بننے کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔

Related Articles