ہوائی جہازوں کے تکنیکی معائنےو مرمت کا ہب بنے گایوپی

لکھنؤ:جون۔ اترپردیش حکومت نے ریاست کو ہوائی جہازوں کی مرمت اور رکھ رکھاؤ کے ہب کے طور پر فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں آج ہوئی کابینہ میٹنگ میں اس حوالے سے ایک تجویز کو منظوری دی گئی ہے۔ کابینہ کے ذریعہ پاس کی گئی تجویز کی تفصیل فراہم کرتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی کے وزیر جتن پرساد نے کہا اس وقت ملک کے ہوائی جہاز وں کو مرمت کے لئے بیرون ملک لے جانا پڑتا ہے۔جو کہ کافی مہنگا ہے۔اسی نکتے کو ملحوظ رکھتے ہوئے آج کابینہ نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ یوپی کو جہازوں کے مرمت کے ہب کے طو ر پر فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں یعنی کہ سال2026 تک ملک میں 1000نئے ہوائی جہازوں کو اضافہ ہوگا۔اسی کے پیش نظر یوپی کو مرمت کا ہب بنانے کی پالیسی لائی گئی ہے۔ جس کے تحت سبسڈی دی جائے گی۔ہم اس کا آغاز نوئیڈا سے کریں گے جہاں سب سے پہلے ایک ہب بنایا جائے گا۔پرساد نے کہا کہ مستقبل میں اسے وسعت دیتے ہوئے ریاست کے دیگر حصوں میں بھی اس کا آغاز کیا جائے گا اور جانب مائل ہونے والے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔سہولیات جیسے کی زمین،بجلی اور سبسڈی فراہم کی جائےگی۔اس سے یوپی سرمایہ کاری کی منزل بنے گا۔اور آمدن کا کارگر ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔

Related Articles