ہم غریبوں اورمحرموں کو حقوق دلا کر جمہوریت میں اعتماد پیدا کرپائے : شاہ

نئی دہلی ، مئی۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق صدر اور وزیرداخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مرکز میں بی جے پی حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے پر کو مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ مسٹر مودی نے اقتدار کو خدمت کا ذریعہ بنا کر کسانوں، غریبوں اور محرموں کو حقوق دلا کر جمہوریت میں ان کا اعتماد پیدا کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔مسٹرشاہ نے یہاں ایک وار ٹویٹ کرکے کہا کہ وزیراعظم مسٹرمودی نےاقتدار کو خدمت کا ذریعہ بنا کرغریبوں، کسانوں، خواتین اور محرموں کو ان کے حقوق دیے، جس سے جمہوریت میں ان کا اعتماد پید ا ہوا ہے اور وہ ملک کی ترقی کے سفر میں شراکتدار بن گئے ۔ ان کو تاریخی کامیابیوں سے بھرے ان 8 سال کی مبارکباد ‘‘۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں میں مسٹرمودی نے ملک کے ہرشہری کے خوابوں اورامنگوں میں نیا اعتماد پیدا کیا ہے ۔ مودی جی نے اپنی قابل قیادت اور مضبوط ارادے سے نہ صرف ملک کو محفوظ بنایا، بلکہ ایسے کئی فیصلے بھی لیے، جن سے ہر ملک کے باشندے کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹرمودی کی شکل میں آج ہندوستان کے پاس ایک ایسی قیادت موجود ہے جس پر ہر طبقہ کا اعتماد اور فخر ہے ۔ اپنی انتھک محنت سے عوام کی توقعات پر کھرا اترنا اس یقین کا ایک مضبوط ستون ہے۔ آج 130 کروڑ ہندوستانیوں کے اعتماد کی یہ طاقت ملک کو ہر میدان میں آگے لے جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہو یا کھیل، صحت ہو یا دفاع، ترقی ہو یا غریب بہبود آج مسٹر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی ہر پالیسی اورہرکامیابی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے ۔ ہندوستان ایک قابل قیادت کے ساتھ کس طرح آفت کو مواقع میں بدل دیتا ہے، یہ نئے ہندوستان نے پوری دنیا کو دکھایا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ہو یا شمال مشرقی یا بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقے، جن کی طرف دہائیوں تک کسی کو دیکھنے کی ہمت نہیں تھی ،وہیں مسٹرمودی نے اپنی قائدانہ صلاحت اور وژن سے ترقی اور امن کا ایک نیا باب رقم کیا ۔ آج یہ علاقے پورے ملک کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹر مودی کا خود انحصار ہندوستان کا عزم ملک کو ہر میدان میں قائد بنانے کی بنیاد رکھ رہا ہے ۔ اس عزم کو ثابت کرنا تمام ہم وطنوں کی ذمہ داری اور فرض ہے، تاکہ ہم آنے والی نسل کو ایک مضبوط اور خود انحصار ہندوستان دے سکیں۔

Related Articles