گورنر نے وزیر تعلیم اور سیکریٹری محکمہ تعلیم کو راج بھون طلب کیا

کلکتہ,مئی۔اسکول سروس کمیشن کے تحت اساتذہ کی بھرتی میں بدعنوانی کے معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمات اور سی بی آئی سابق وزیر تعلیم اور ممتا بنرجی کے کابینہ کے سینئر وزیر پارتھو چٹرجی اور وزیر مملکت برائے تعلیم پریش ادھیکاری سے سی بی آئی پوچھ تاچھ کررہی ہے۔اس درمیان گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیر تعلیم ڈاکٹر برتیا باسو اور سکریٹری تعلیم منیش جین کو طلب کیا۔گورنر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے خود اس کی اطلاع دی ہے کہ ریاستی وزیر تعلیم برتیو باسو اور محکمہ تعلیم کےپرنسپل سیکریٹری منیش جین راج بھون آکر آج دوپہر ملاقات کرنے والے ہیں۔ تاہم انہوں نے سمن جاری کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔ تاہم باخبر ذرائع نے بتایا کہ وزیر اور سیکرٹری کو ایس ایس سی کی تقرری میں بدعنوانی پر بات کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔ چند روز قبل گورنر اور وزیر تعلیم کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے میٹنگ ہوئی تھی۔ .گورنر جگدیپ دھنکھر نے ٹویٹ کیاکہ مغربی بنگال کے وزیر تعلیم برتیا باسو اور تعلیم کے سکریٹری منیش جین کو آج سہ پہر راج بھون میں طلب کیا گیا ہے۔سی بی آئی ایس ایس سی بدعنوانی کیس میں سابق وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی سے پہلے ہی جرح کر چکی ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم پریش ادھیکاری سے بھی ایک سے زیادہ بار پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے اپنی بیٹی کی ڈرائنگ اسکول میں بھرتی کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ عدالت نے اسے برطرف کرنے کا بھی حکم دیا۔ اس کے علاوہ عدالت نے تمام تنخواہیں دو قسطوں میں واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس صورتحال میں گورنر جگدیپ دھنکھر نے وزیر تعلیم برتیا باسو اور تعلیم کے سکریٹری منیش جین کو طلب کیا ہے۔

Related Articles