گوا میں عام آدمی پارٹی نے آٹھ نکاتی پروگرام کا اعلان کیا

پنجی، فروری۔عام آدمی پارٹی نے جمعہ کو گوا میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کمیونٹی کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھ نکاتی پروگرام کا اعلان کیا۔عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر عام آدمی پارٹی برسراقتدار آتی ہے تو ٹرائبل سب پلان کا پورا فنڈ قبائلیوں کی فلاح وبہبود کے لئے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ درج فہرست قبائل کے امیدواروں کے لئے تقریباً 3000ریزرو اسامیاں خالی پڑی ہیں، جنہیں فوری طورپر بھرا جائے گا۔ مسٹر کیجریوال نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے پر جنگلات کے حقوق کا ایکٹ نافذ کیا جائے گا اور مرکز ی حکومت کے تال میل سے ایس ٹی کمیونٹی کے لئے اسمبلی میں 12فیصد ریزرویشن نافذ کیا جائے گا۔ قبائلی کمیونٹی کے لوگوں کو مفت طبی سہولت فراہم کی جائے گی، ان کے بچوں کو مفت اور اچھی تعلیم فراہم کی جائے گی۔دہلی کے وزیراعلی نے کہاکہ دیگر کی طرح 18سے اوپر کی خواتین کو ایک ہزار روپے دیئے جائیں گے او ر اگر حکومت سرکاری اور پرائیویٹ ملازمت یقینی نہیں کرپاتی ہے تو نوجوانوں کو تین ہزار روپے بے روزگاری الاونس دیا جائے گا۔انہوں نے دعوے کے ساتھ کہ اب تک تمام سیاسی جماعتوں نے ایس ٹی کمیونٹی کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔انہوں نے اپوزیشن جماعتو ں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ میری تنقید کرنے کے بجائے انہیں (اپوزیشن جماعتوں کو) لوگوں کے لئے کام کرنا چاہئے۔ لوگوں کو الزام جوابی الزام میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔عام آدمی پارٹی نے گوا میں 14فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے 39امیدواروں کو میدان میں اتا ہے جبکہ پارٹی ایک آزاد امیدوار کی حمایت کررہی ہے۔

 

Related Articles