کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر سی بی آئی نے پرائمری اسکول تقرری میں بدعنوانی کی جانچ کیلئے سیٹ کی تشکیل دی

کلکتہ جون ۔کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر سی بی آئی نے پرائمری اسکول میں تقرری میں بدعنوانی کی جانچ کیلئے 6 رکنی خصوصی انکوائری ٹیم (سیٹ ٌ)تشکیل دی ہے۔اس کے ساتھ ہی جانچ ایجنسی نے ہائی کورٹ میں رپورٹ پیش کی ہے۔ گزشتہ دنوں کلکتہ ہائی کورٹ کے جج ابھیجیت گنگولی نے ایس ایس سی بدعنوانی کی جانچ میں سی بی آئی کی جانچ کی رفتار پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا اگر سی بی آئی اس معاملے کی جانچ کیلئے سیٹ تشکیل دیتی تو نتائج بہتر ہوتے تھے۔ہائی کورٹ کے جج کے تبصرے کے بعد سی بی آئی نے یہ سیٹ کی تشکیل دی ہے۔ دن سی بی آئی نے بتایا کہ پرائمری اسکول میں تقرری میں بدعنوانی کی جانچ کے لیے 7 رکنی سیٹ بنائی جائے گی۔اس میں ایک ایڈیشنل ایس پی، دو ڈپٹی ایس پی اور تین انسپکٹر ہوں گے۔سیٹ کی نگرانی راجیو مشرا، اسٹیشن ہیڈ، سی بی آئی آفس، نظام پیلس کریں گے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر این بینوگوپال ایس آئی ٹی کی تحقیقات کی نگرانی کریں گے۔کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے دو بنیادی معاملات کی سی بی آئی جانچ کی ہدایت دی ہے۔ چند روز قبل ہائی کورٹ نے بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے الزام میں 269 پرائمری اساتذہ کی نوکریاں منسوخ کر دی تھیں۔

Related Articles