کانگریس نے تلنگانہ کے لیےسیاسی کمیٹی تشکیل دی
نئی دہلی ، ستمبر,کانگریس نے تلنگانہ میں اپنی بنیاد مضبوط بنانے کے لیے ریاستی انچارج مانک رام ٹیگور کی سربراہی میں سینئر لیڈروں کی ایک سیاسی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نےاتوارکے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر ٹیگورکی قیادت میں تشکیل دی گئی اس کمیٹی 20 رکنی کمیٹی کا کنوینرسینئرلیڈر این اتم ریڈی کو بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اے ریونت ریڈی ، مالو وی وکرماکر ، وی ہنومنتھ راؤ ، رینوکا چودھری ، پی جیون ریڈی جیسے سنیئر لیڈروں کے ساتھ ہی ریاستی کانگریس کے صدر ، ریاست میں تشکیل تمام کمیٹیوں کے صدور ، ریاستی انچارج سکریٹری اور تمام سکریٹریوں کو کمیٹی میں جگہ دی گئی ہے۔