ڈی آر ڈی او نے دیسی ساختہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل ‘پرلے کا کامیاب تجربہ کیا

حیدرآباد. دسمبر ۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے بدھ کے روز اوڈیشہ کے ساحل کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے دیسی ساختہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل ‘پرلے کا کامیاب تجربہ کیا۔ڈی آر ڈی او نے ایک ریلیز میں کہا کہ مشن نے اپنے تمام مقاصد کو پورا کیا ہے اور تمام ذیلی نظاموں نے اطمینان بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔نیامیزائل مطلوبہ نیم بیلسٹک رفتار، کنٹرول، رہنمائی اور مشن الگورتھم کی توثیق کرتے ہوئے، اعلی درجے کے پیمانہ کے ساتھ مقررہ ہدف تک پہنچ گیا۔یہ میزائل ٹھوس پروپیلنٹ راکٹ موٹر اور بیشتر نئی ٹیکنالوجیز سے چلایاجاسکتا ہے۔میزائل کی رینج 150-500 کلومیٹر ہے اور اسے موبائل لانچر سے لانچ کیا جاسکتا ہے، ریلیز میں کہا گیا کہ میزائل گائیڈنس سسٹم میں جدید ترین نیویگیشن سسٹم ہے۔ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او اور متعلقہ ٹیموں کو اس پہلی پرواز کے تجربہ پر مبارکباد دی۔انہوں نے تیز رفتار ترقی اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے جدید میزائل کے کامیاب لانچنگ کے لیے ڈی آر ڈی او کی ستائش بھی کی۔سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس آر اینڈ ڈی اور ڈی آر ڈی او کے چیرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے متعلقہ ٹیم کی ستائش کی اور کہا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئی نسل کا زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل ہے اور اس کی شمولیت سے مسلح افواج کو درکارحوصلہ ملے گا۔

Related Articles