پوروانچل میں بی جے پی کا صفایا کرے گا ایس بی ایس پی۔ ایس پی اتحاد:اکھلیش

اعظم گڑھ:اکتوبر۔سہیل دیو بھارتی سماج پارٹی(ایس بی ایس پی) سے اتحاد کا اعلان کرنے کے بعد اعظم گڑھ پہنچے سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ایس بی ایس پی۔ ایس پی اتحاد نے پوروانچل میں بی جے پی کا دروازہ بند کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اتھاد آنے والے اسمبلی انتخابات کے ذریعہ اترپردیش میں بی جے پی کا صفایا کردے گا اور ریاست میں سماج وادی پارٹی اور اتحادی پارٹیوں کی حکومت بنے گی۔اکھلیش نے بدھ کو پولیس لائن کے میدان میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ بی جے پی کی حکومت نے اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ یوگی حکومت نے کسانوں کے تحریک کو کچلنے کے لئے کسانوںکو ہی کچلنا شروع کردیا۔ پوری ریاست میں لا قانونیت کا ماحول ہے۔ نوجوان پریشان ہیں۔ بے روزگار پریشان ہیں مہنگائی شباب پر ہے ایسے میں عوام اس حکومت سے پریشان ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ۔دلت،محروم، اقلیت سبھی طبقات کا استحصال اترپردیش کی حکومت کررہی ہے۔ آنے والے انتخاب میں بی جے پی کے انہیں کالے کرتوتوں کی وجہ سے ان کا صفایا ہوجائے گا اور اترپردیش میں سماج وادی پارٹی اور اتحادی پارتیوں کی حکومت بنے گی۔

Related Articles