پرولیا میں سڑک حادثہ۔40مسافر زخمی

کلکتہ ،جون ۔ پرولیاضلع میں پک اپ وین بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔ اس پورے واقعے میں 40 مسافر زخمی ہوئے۔ ان میں سے 18 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولس ذرائع کے مطابق مسافر پرولیا کے ساریگا علاقے میں شادی کی تقریب سے پک اپ وین میں بیلپہاڑی تھانہ گاؤں واپس آ رہے تھے۔ اس وین میں 40 مسافر سوار تھے۔ اس وقت جیسے ہی یہ بیل پہاڑی کے لال پانی والے علاقے میں پہنچی تو پک اپ وین سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔ پک اپ وین میں 40 مسافر سوار تھے۔ یہ تمام مسافر چیروگوڑہ گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ ہر کوئی کم و بیش زخمی تھا۔ ان میں سے 17 شدید زخمی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اطلاع ملتے ہی بیل پہاڑی تھانے کی پولیس وہاں پہنچ گئی۔ زخمیوں کو بچا کر بیل پہاڑی دیہی اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مسافروں کو جھاڑگرام کے سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ افسوسناک واقعہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولس حادثے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا ڈرائیور شراب کے نشے میں گاڑی چلا رہا تھا یا گاڑی میں کوئی ٹیکینیکل مسئلہ تھا۔ اس واقعے کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ بعد ازاں حادثے میں ملوث گاڑی کو ہٹایا گیا تو ٹریفک دوبارہ معمول پر آ گئی ہے۔

 

Related Articles