وزیر اعلی نے لوک کیرالہ سبھا کا بائیکاٹ کرنے پر اپوزیشن کی مذمت کی

ترواننتا پورم، جون۔کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے لوک کیرالہ سبھا کی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کے کانگریس زیرقیادت اپوزیشن کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔لوک کیرالہ سبھا کے تیسرے ایڈیشن کی ہفتہ کو اختتامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے تارکین وطن کے لیے منعقد کی گئی لوک کیرالہ سبھا سے منہ نہیں موڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب کے آغاز سے قبل ان کے رہنماؤں سے بات چیت کی گئی تھی اور انہوں نے شرکت کے لیے اپنی رضامندی کا اشارہ دیا تھا۔یہ بات انہوں نے اسمبلی اجلاس میں بھی کہی تھی۔ اگر وہ ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگوں اور عوامی میٹنگوں میں شرکت کر سکتے ہیں تو لوک کیرالہ سبھا کے بائیکاٹ کی وجہ کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ یہ مکمل طور پر مضحکہ خیز صورتحال ہے۔ تارکین وطن ریاست کی ترقی چاہتے ہیں۔ پوری دنیا کے ملیالی ایک مقصد کو ذہن میں رکھ کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ لیکن اپوزیشن کا بائیکاٹ ظاہر کرتا ہے کہ یہ لوگ ایسا نہیں چاہتے۔انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں ریاستی حکومت کی طرف سے اپنائے گئے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست فائیو جی نیٹ ورک خدمات میں رہنما بننے کے لیے ایک پیکیج تیار کرے گی۔ اس کے لیے چار آئی ٹی کوریڈور بنائے جائیں گے اور ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی جائے گی۔

Related Articles