وزیرصحت نے امپیکٹ پورٹل کا افتتاح کیا
جے پور، ستمبر-راجستھان کے وزیرصحت ڈاکٹر رگھو شرما نے آج یہاں سونوگرافی مشینوں کے آن لائن رجسٹریشن کے عمل کاورچوئلی آغاز کیا۔ امپیکٹ پورٹل سے سونو گرافی مشینوں کےمینوفیکچررز، امپورٹرز ، ڈسٹری بیوٹرز ، ڈیلروں وغیرہ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کیا جاسکے گا۔ڈاکٹر شرما نے اس موقع پر کہا کہ اس وقت ریاست کے پی سی پی این ڈی ٹی سیل میں سونوگرافی مشینوں کے مینوفیکچررز، امپورٹرز ، ڈسٹری بیوٹرز ، ڈیلرز وغیرہ کیےرجسٹریشن کا عمل اب تک آف لائن تھا، لیکن یہ عمل آن لائن ہونے کی وجہ سے درخواست گزار فرم کے ذریعہ متعلقہ دستاویزات اور مقررہ رجسٹریشن فیس آن لائن جمع کی جاسکے گی اور غیر ضروری دفتر نہیں آناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ درخواست فارم کا اسٹیٹس آن لائن ٹریک کیاجاسکے گا اور انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے عمل کے لیے یوزرمینوئل پی سی پی این ڈی ٹی کے امپیکٹ سافٹ ویئر پر دستیاب کروایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں اس وقت اس زمرے میں آنے والی 63 فرمیں رجسٹرڈ ہیں، جن میں 11 درآمد کنندگان ، 13 مینوفیکچررز ، 28 ڈیلرز ، پانچ ڈسٹری بیوٹرز وغیرہ شامل ہیں۔ پہلے سے رجسٹرڈ فرموں کو یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ فراہم کیا گیا ہے۔