ورون گاندھی کا پیلی بھیت میں اومیکرون کے خطرے پراظہار تشویش

پیلی بھیت ،جنوری۔اتر پردیش کے پیلی بھیت سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ضلع میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا اور ضلع کے چیف میڈیکل افسران کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کرکے احتیاطی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔ورون نے ہفتے کے روز پیلی بھیت کے سینئر ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ اومیکرون سے سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر پر مشاورت کے بعد اس سلسلے میں بیداری مہم چلائیں۔ ورون کے سکریٹری ایم آر ملک نے بتایا کہ میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ بچوں کا زیادہ خیال رکھنا ہوگا۔میٹنگ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ورون نے ٹویٹ کیا کہ اومیکرون کا خطرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہمیں پیلی بھیت میں نئے سال کا آغاز ضلع کے طبی اہلکاروںکے ساتھ میٹنگ سے کر رہا ہوں تاکہ طبی خدمات کو مقررہ وقت میں بہتر بنایا جا سکے۔ میں دوسرے قانون سازوں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد اپنے علاقوں میں طبی انتظامات کا جائزہ لیں۔ انہوں نے میڈیکل افسران سے کہا کہ اگر کوئی بچہ اس وائرس سے متاثر ہو تو اسے فوری طور پر ہسپتال میں داخل کر کے مناسب علاج فراہم کیا جائے۔ ورون نے کہا کہ جن گرام سبھا میں ٹیکہ کاری کی کمی ہے وہاں جلد از جلد کیمپ منعقد کرکے 100 فیصد ٹیکہ کاری کی جانی چاہئے۔اس کے ساتھ انہوں نے وبا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں آکسیجن سمیت دیگر ضروری سہولتوں کے انتظامات پہلے سے کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ایم پی نے کہا کہ مانیٹرنگ کمیٹیوں کے حالات فوری طور پر بہتر کیے جائیں اور ٹیسٹنگ بڑھائی جائے۔

Related Articles