نیپال: 22 افراد کو لے جانے والا طیارہ لاپتہ، تلاش جاری

کاٹھمنڈؤ،مئی۔نیپال میں ایک نجی ایئرلائن کا طیارہ اتوار کی صبح لاپتہ ہو گیا ہے۔حکومتی اور ایئرلائن کے حکام کے مطابق طیارے میں 22 افراد سوار تھے۔خبروںکے مطابق سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ چھوٹے سائز کا یہ طیارہ سیاحتی مقام پوخارا سے 80 کلومیٹر دور جومسوم کے مقام تک جا رہا تھا۔ یہ طیارہ تارا ایئر نامی ایئر لائن کا جہاز ہے جو کہ نیپال میں چھوٹے طیاروں سے سیاحوں اور مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کر تی ہے۔سرکاری حکام کے مطابق جہاز کی تلاش میں موسم کی خرابی کے سبب مشکلات پیش آرہی ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ جہاز کو جلد تلاش کر لیا جائے گا۔ایک ایئرلائن عہدیدار کے مطابق جہاز میں چار بھارتی اور دو جرمن شہری سوار تھے جن کی تلاش کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایوریسٹ کے گھر نیپال میں بلند و بالا پہاڑوں کے سبب وسیع اندرون ملک فضائی نیٹ ورک موجود ہے۔

 

Related Articles