نائیڈو کی ماحول دوست مکانات بنانے کی اپیل

نئی دہلی ، اکتوبر۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ماحول دوست مکانات بنانے کی اپیل کرتے کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں لوگوں کے لیے محفوظ ہونے چاہیے۔پیر کو ورلڈ ہیبیٹیٹ ڈے کے موقع پر جاری کردہ ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ محفوظ ، آرام دہ اور قابل رسائی مکانات حاصل کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ گھر کی تعمیر کے وقت ہوا اور روشنی کا خیال رکھنا چاہیے۔ یہ وہاں رہنے والے لوگوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔مسٹر نائیڈو نے کہا ، ’’ورلڈ ہیبیٹیٹ ڈے کے موقع پرمیں توقع کرتا ہوں کہ گھروں کی تعمیر میں کاربن فری ، توانائی سے موثر ٹیکنالوجیز ، بلا تعطل بجلی اور گھروں میں ایندھن بغیر آلودگی کے دستیاب ہو۔ عام لوگوں کے لیے سستی اور آسان رہائش کو یقینی بنائیں‘‘۔

Related Articles