مہاتما گاندھی کی تصویر والے نوٹ ہٹانے کی کوئی تجویز نہیں: آر بی آئی

نئی دہلی، جون ۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پیر کو کہا کہ مہاتما گاندھی کی تصویر والی موجودہ کرنسی اور بینک نوٹوں کو دوسروں کی تصویر والے نوٹ سے تبدیل کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ اس نے ان رپورٹوں کی تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آر بی آئی موجودہ کرنسی اور بینک نوٹوں میں تبدیلیوں پر غور کر رہا ہے۔ مرکزی بینک نے ایک بیان میں اس طرح کے مباحثوں کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ کچھ میڈیا میں ایسی خبریں آئی ہیں کہ ریزرو بینک آف انڈیا مہاتما گاندھی کی تصویر والی موجودہ کرنسی اور بینک نوٹوں کو بدل کر اس کی جگہ دیگر لوگوں کی تصویر والے نوٹ اور کرنسی لانے پر غور کررہا ہے۔ واضح رہے کہ ریزرو بینک کے پاس ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔

Related Articles