مٹی کو بچانے کے لیے ریاستی حکومت ایشا فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کرے گی: شیوراج

بھوپال، جون۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ واسودیو جگی کے مٹی کو بچانے کے پیغام کو ریاست کے ہر گاؤں اور بلاک تک پہنچایا جائے گا۔ ریاستی حکومت ایشا فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر اس سمت میں کام کرے گی۔ چوہان نے ایشا فاؤنڈیشن اور ایم پی جن ابھیان پریشد کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کو بچانے کے لیے مدھیہ پردیش جن ابھیان پریشد کی جانب سے مٹی بچاؤ مہم میں عوامی بیداری کی سرگرمیاں چلائی جائیں گی۔ مٹی کو بچانے کے لیے ریاستی حکومت اور ایشا فاؤنڈیشن کے ذریعہ تیار کردہ روڈ میپ کو جن ابھیان پریشد اور ایشا فاؤنڈیشن مشترکہ طور پر نافذ کرے گی۔ایم او یو پر چیف منسٹر اور واسودیو جگی کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔ یہ ایم او یو مٹی کو بچانے کی مہم چلانے کے بارے میں ہے۔ اٹل بہاری واجپائی انسٹی ٹیوٹ آف گڈ گورننس میں منعقدہ مختصر پروگرام میں مدھیہ پردیش جن ابھیان پریشد کے ڈائرکٹر جنرل بی آر نائیڈو، نائب صدر ڈاکٹر جتیندر جمدار اور فاؤنڈیشن کے نمائندے موجود تھے۔

Related Articles