مودی کسان مخالف سوچ کو ڈھک نہیں سکتے: پرینکا

نئی دہلی، جنوری۔کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسان مخالف ہیں اور زرعی قوانین واپس لے کر اور جھوٹی معافی مانگ کر اپنی کسان مخالف سوچ کو ڈھکمے کی کوشش کر رہے ہیں۔کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ اگر مسٹر مودی کسانوں کے ساتھ ہوتے اوران کے سچے حامی ہوتے، تو وہ لکھیم پور کھیری قتل عام کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے اور وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے مشرا ٹینی کو کابینہ سے ہٹا دیتے اور پھر انہیں کسانوں سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن ان کی سوچ کسان مخالف ہے، اس لیے وہ جھوٹی معافی مانگتے ہیں اور کسانوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ محترمہ واڈرا نے کہا’’ جھوٹی معافی اور قوانین واپس لینے جیسے انتخابی اقدامات بھی مودی جی کی کسان مخالف سوچ کو ڈھک نہیں سکتے۔ وہ ’رکشک‘ کے عہدے پر ہے، لیکن ’ بھکشک‘ کے ساتھ کھڑا ہیں ۔ لکھیم پورکھیری قتل عام معاملے کی چارج شیٹ میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کا بیٹا ہی کسانوں کو کچلنے کے واقعہ کا کلیدی ملزم ہے لیکن نریندر مودی کی سرپرستی کی وجہ سے وزیر اجئے مشرا ٹینی جانچ کی زد میں نہیں آئے اور وہ اپنے عہدے پر برقرار ہیں ۔ ٹینی کو برخاست کرو‘‘۔

Related Articles