مودی نے مہاراشٹر میں سنت تکارام مندر کا افتتاح کیا

پونے، جون ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو پونے کے دیہو میں جگت گرو سری سنت تکارام مہاراج مندر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سنتوں کی صحبت انسانی زندگی کا سب سے بڑا موقع ہے۔اس موقع پر موجود اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ ہمارے صحیفوں میں کہا گیا ہے کہ انسانی پیدائش میں نایاب ترین سنتوں کی صحبت ہوتی ہے۔ اگر سنتوں کا فضل محسوس ہو تو ایشور کا ادراک خود بخود ہو جاتا ہے۔آج، دیہو کی اس مقدس یاترا پر آکر میں بھی ایسا ہی محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ’’دیہو کا شیلا مندر نہ صرف عقیدت کی طاقت کا مرکز ہے بلکہ ہندوستان کے ثقافتی مستقبل کی راہ بھی ہموار کرتا ہے۔ میں مندر کے ٹرسٹ اور تمام عقیدت مندوں کا اس مقدس مقام کی تعمیر نو کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘وزیر اعظم نے کہاکہ ’’سنت تکارام جی کی مہربانی، ہمدردی اور خدمت کا جذبہ آج بھی ان کے ’ابھنگوں‘ کی شکل میں ہمارے ساتھ ہے۔ ان ابھنگوں نے ہماری نسلوں کو متاثر کیا ہے۔ جو تحلیل نہیں ہوتا، جو دائمی اور وقت کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔چند ماہ قبل مہاراشٹرا میں پالکی مارگ پر دو قومی شاہراہوں کے چار لین پروجیکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اس کا سنگ بنیاد رکھنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سری سنت دنیشور مہاراج پالکی مارگ کی تعمیر پانچ مرحلوں میں مکمل کی جائے گی اور سنت تکارام مہاراج پالکی مارگ کو تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ ان دونوں پروجیکٹوں میں 11,000 کروڑ روپے کی لاگت سے کل 350 کلومیٹر سے زیادہ شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کو دنیا میں سب سے قدیم ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ "ہندوستان لازوال ہے، کیونکہ ہندوستان سنتوں کی سرزمین ہے۔ ہر دور میں کوئی نہ کوئی عظیم آتما ہمارے ملک اور معاشرے کو سمت دینے کے لیے اترتی رہی ہے۔ آج ملک سنت کبیرداس کی یوم پیدائش منا رہا ہے۔‘‘

Related Articles