ممتا نے اتراکھنڈ حادثے میں ہونے والی اموات پر غم کا اظہارکیا

کولکاتہ، جون۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو اتراکھنڈ میں ہوئے سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا، یہ جان کر انتہائی دکھ ہوا کہ اترکاشی میں یمونوتری ہائی وے پر ایک بھیانک سڑک حادثے میں چاردھام یاترا کے کئی تیرتھ یاتری ہلاک ہو گئے ہیں۔ پسماندگان کے تئیں تعزیت، زندہ بچ جانے والے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی۔قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شام تقریباً 7:00 بجے یمنوتری قومی شاہراہ پر ریکھاؤکھنڈ ڈامتا کے قریب تیرتھ یاتریوں کو لے جارہی بس 250 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ بس کے تمام مسافر مدھیہ پردیش کے پنا کے رہنے والے ہیں۔ بس میں ڈرائیور، آپریٹر سمیت 40 افراد سوار تھے جن میں سے 25 کی موت ہو چکی ہے۔ تین شدید زخمی ہیں، جب کہ جائے حادثہ پر دو کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں کو ڈامتا سی ایچ سی لے جایا گیا ہے جو جائے حادثہ سے تین کلومیٹر دور ہے۔ یہاں بارکوٹ سے کئی سینئر ڈاکٹر علاج کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

 

Related Articles