ممتا بنرجی کا ماہی گیروں کیلئے اسپیشل کارڈ جاری کرنے کا اعلان

کلکتہ ،دسمبر ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج طلبا کریڈٹ کارڈ کے بعد ماہی گیروں کیلئے علاحدہ کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت دستکاروں اور فنکاروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی جو ٹرین کے ذریعہ شمالی بنگال کے دورے پہنچیں ہیں۔نے آج شمالی دیناج پور اور جنوبی دیناج پور کے اضلاع کی انتظامیہ کی میٹنگ میں وزیرا علیٰ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیااور دوارے سرکار کو ایک بار پھر شروع کرنے کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شمالی بنگال کے دورے پر مالدہ کے راستے دیناج پور پہنچی ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دونوں اضلاع میں مختلف سرکاری پروجیکٹوں کے کام کا جائزہ لیا۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ کوئی بھی طالب علم کریڈٹ کارڈسے محروم نہ رہے۔اس کے علاوہ فنکاروں کے لیے ‘آرٹیزن’ کارڈ کا اعلان کیا۔ یہ کارڈدوارے سرکار کے تیسرے مرحلے کے تحت فنکاروں اور کاریگروں کو دئیے جائیں گے۔ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ نئے سال کے پہلے دن یکم جنوری سے ہی دوارے سرکار اسکیم کی شروعات کی جائے گی۔یہ یکم جنوری سے 10 جنوری تک چلے گا۔ کیمپ کا دوسرا مرحلہ 20 سے 30 جنوری تک چلے گا۔ یہ کیمپ اسکول، کالج، یونیورسٹی کے بڑے میدان میں لگے گا۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مقامی ممبران اسمبلی کو عوا کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہدایت دی ہے۔دریں اثنا، ممتا بنرجی نے روزگار بڑھانے کے لیے چھوٹے اور درمیای درجے کی صنعتوں پر توجہ دینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالیا گنج میں انڈسٹریل پارک بنایا جائے گا۔ ایک بار پھر بنکروں کے لیے تین سال کا سرکاری حکم ہوگا۔ جو روزگار میں نئی سمت دکھائے گا۔ انہوں نے اٹرے ندی کے لیے ایک خصوصی پروجیکٹ کا اعلان کیا۔انہوں نے تلیپنجی چاول کی برآمد میں اضافے کی تجویز بھی دی۔

Related Articles