ممتا بنرجی نے کسانوں کو مبارک باد پیش کی

کلکتہ ,نومبر۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج تین زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کے بعد سے ہی راہل گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے مرکزی حکومت کی تنقیدکرتے ہوئے اسے کسانوں کی جیت قرار دے رہے ہیں ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی زری ایکٹ کی منسوخی کے لیے کسانوں کو ‘خلوص اور جہد مسلسل کی جیت قرار دیا ہے۔ایک ٹوئٹ میں ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ ’’میری ان تمام کسانوں کو مبارکباد، جنہوں نے انتھک جدوجہد کی اور بی جے پی کی بربریت سے پریشان نہیں ہوئے۔ یہ آپ کی جیت ہے! ان تمام لوگوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے جنہوں نے اس جنگ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا‘‘۔غور طلب ہے کہ ترنمول کانگریس ایک وقت میں زرعی قانون سے کسانوں کے عدم اطمینان کا استعمال کرتے ہوئے قومی سطح پر اپنی بی جے پی مخالف تصویر کو پیش کرنے کے لیے پرعزم تھی۔ اس سے قبل کسانوں نے زراعت ایکٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تقریباً ایک سال تک دہلی سرحد پر احتجاج کیا۔ ممتا کی ہدایت پر ترنمول ممبران پارلیمنٹ وہاں گئے اور کسانوں سے ملاقات کی۔ جب ترنمول کے ممبران اسمبلی کسانوں سے ملنے گئے تو وزیر اعلیٰ نے مظاہرین سے فون پر بات کی اور کہا کہ کسانوں کی تحریک کے ساتھ ترنمول کانگریس شانہ بشان ہے۔ اسمبلی انتخابی مہم میں بھی ممتا بنرجی نے بار بار کسانوں کی تحریک اور زرعی قوانین سے متعلق باتیں کیںوزیر اعلیٰ نے راکیش ٹکیت جیسے کسان لیڈر سے بھی ملاقات کی۔ اس تناظر میں، ترنمول کانگریس ان تینوں قوانین کی منسوخی کو مودی کے خلاف لڑائی میں ‘جیت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ قومی سطح پر کانگریس بلاشبہ اس ‘جی کو بی جے پی کے خلاف ایک آلے کے طور پر استعمال کرنا چاہے گی۔ لیکن فی الحال، اس بحث میں پڑے بغیر ہر کوئی اس معاملے کو ‘کسانوںکی جیت کے طور پر دیکھ رہا ہے۔اس دن راہل گاندھی نے اس تناظر میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ناانصافی کے خلاف یہ جیت سب کو مبارک ہو۔ جئے ہند، جئے کسان! اس سلسلے میں کانگریس نے ٹوئٹ کیا کہ ‘غرور ٹوٹ گیا، میرے ملک کا کسان جیت گیا۔ مجموعی طور پر راہل سے لے کر ممتا تک سبھی کی ‘زبان اب تقریباً ایک جیسی ہے۔

Related Articles