ممتا بنرجی تیسری مرتبہ ترنمول کانگریس کی چیرپرسن منتخب

کلکتہ، فروری ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر ترنمول کانگریس کی چیرپرسن منتخب ہوگئی ہے۔ممتا بنرجی نے اس موقع پر پارٹی لیڈروںکو بی جے پی کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں گروپ بازی اورآپسی تنازع کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترنمول کانگریس میں اس وقت اگلی نسل کو قیادت سونپنے اور پرانے لیڈروں کے درمیان اختلافات ابھر کر سامنے آرہے ہیں ۔اس موقع پر ممتا بنرجی نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری پارٹی کے تمام لیڈران اور کارکنان وعدہ کریں کہ وہ آپس میں نہیں لڑیں گے۔ لڑائی جھگڑے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔پارٹی میںگروپ بازی کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ترنمول کانگریس میں صرف ایک گروپ ہے اور اس میں ہم سب ہے ۔
چیرپرسن دوبارہ منتخب ہونے کے بعد ممتا بنرجی کہاکہ ’’پارٹی کو بنگال میں اگلے انتخابات میں تمام 42 لوک سبھا سیٹیں جیتنے کے لیے سخت جدوجہد کرنی ہوگی۔ ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ممتا بنرجی نے 1998میں پارٹی کی تشکیل کے بعد سے ہی پارٹی کی سپریمو ہیں ۔
ابھیشیک بنرجی کولے کر کلیان بنرجی نے کہا تھا وہ ممتا بنرجی کے علاوہکسی اور کو لیڈر نہیں مانتے ہیں۔کلیان بنرجی نے ابھیشک بنرجی کے بیانات پر تنقید بھی کی تھی ۔ابھیشیک بنرجی کے بڑھتے قد کی وجہ سے شوبھندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس چھوڑ دیاتھا۔اس وقت وہ بی جے پی میں ہیں اور اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ابھیشیک بنرجی نے تاہم، قیادت کے سوال پر کلیان بنرجی کےبیانات کے اثرات کوکم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا تھا کہ کلیان بنرجی نے کوئی غلط بات نہیں کہی ہے ۔ممتا بنرجی ہی ہم سب کی لیڈر ہیں ۔ تنازع کے بعدممتا بنرجی نے تمام لیڈروں کو ہدایت دی تھی کہ وہ عوام میں اپنے اختلافات کو ہوا دے کر پارٹی کو شرمندہ نہ کریں۔ترنمول کانگریس میںہرپانچ سال کے وقفے کے بعد تنظیمی انتخابات ہوتے ہیں۔ ٹی ایم سی کے سکریٹری جنرل پارتھوچٹرجی کے مطابق ممتا بنرجی کو بغیر مقابلہ منتخب قرار دیا گیا ہے۔کیونکہ کوئی دوسرا لیڈر میدان میں نہیں آیا۔تنظیمی انتخابات کے ریٹرننگ افسر چٹرجی نے کہاکہ ممتا بنرجی کے حق میں کل 48 تجویز کنندگان اور حمایت کرنے والوں نے نامزدگی جمع کرائے تھے۔ چونکہ چیئر پرسن کے عہدے کے لیے کوئی اور نامزدگی نہیں تھی، اس لیے ممتا بنرجی کو بلا مقابلہ دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی نے 1998 میں کانگریس سے علاحدگی کے بعد پارٹی کی بنیاد رکھی تھی اور تب سے وہ اس کی سربراہ ہیں۔2001 اور 2006 کے اسمبلی انتخابات میں دو ناکام کوششوں کے بعد، پارٹی 2011 میں اقتدار میں آئی تھی۔گزشتہ سال ہوئے ریاستی اسمبلی کی 294 نشستوں میں سے 213 نشستیں حاصل کرنے کے بعد گزشتہ سال مئی میں مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میںآئی۔

 

Related Articles