ملک میں کورونا کیسز میں کمی

شفایاب ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی، نومبر۔ ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے معاملات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ دریں اثنا، اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے یومیہ کیسز نو ہزار سے کچھ زیادہ رہے جب کہ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔منگل کو ملک میں کورونا انفیکشن کے 9283 کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 35 ہزار 763 ہو گئی ہے۔ اس دوران 76 لاکھ 58 ہزار 203 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 18 کروڑ 44 لاکھ 23 ہزار 573 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ روز 10949 مریض صحت مند ہو ئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 57 ہزار 698 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 2103 سے کم ہو کر 111481 پر آ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 437 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد چار لاکھ 66 ہزار 584 ہو گئی ہے۔ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.32 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.33 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد ہے۔کیرالہ میں ایکٹو کیسز 1376 کم ہو کر 53350 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں 5978 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5018279 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 370 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38045 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ اب بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔مہاراشٹرا میں 182 ایکٹو کیسز کم ہو کر 13152 ہو گئے ہیں جبکہ مزید 19 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140766 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 929 کم ہو کر 6477379 رہ گئی ہے۔

قومی راجدھانی میں فعال کیسز کی تعداد 296 اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1415328 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، کورونا انفیکشن کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 25095 پر مستحکم ہے۔جنوبی ہندوستان کے تامل ناڈو میں 80 تک فعال کیسز کم ہو کر 8536 ہو گئے ہیں اور مزید 13 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 36401 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2676825 مریض انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔کرناٹک میں 160 ایکٹیو کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 6736 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں پانچ مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38182 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 2949083 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔آندھرا پردیش میں 47 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد 2159 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2054979 ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے مزید دو مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14429 ہو گئی ہے۔تلنگانہ میں 5 ایکٹو کیسز کی کمی کے بعد ان کی کل تعداد بڑھ کر 3533 ہو گئی ہے جبکہ یہاں مرنے والوں کی تعداد 3984 ہے۔ اس کے ساتھ ہی 667328 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل گئی ہے۔ مغربی بنگال میں، کورونا کے 31 ایکٹیو کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 7914 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 10 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 19407 ہو گئی ہے اور اب تک 1583859 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو کیسز میں 259 کی کمی کے بعد ان کی کل تعداد 4456 پر آ گئی ہے اور کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 127782 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 482 ہے۔ چھتیس گڑھ میں، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 21 بڑھ کر 325 ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 992698 اور مرنے والوں کی تعداد 13593 تک پہنچ گئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز 270 ہیں اور انفیکشن سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 586186 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16587 ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز دس بڑھ کر 319 ہو گئے ہیں اور اب تک 816856 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10092 ہے۔ بہار میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد چار بڑھ کر 45 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 716488 لوگ کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ وہیں اموات کی تعداد 9663 پر مستحکم ہے۔

Related Articles