مغربی مدنی پور میں زیر زمین بڑے پیمانے پر اسلحہ برآمد

کلکتہ ۔جنوری ۔ مغربی مدنی پور ضلع کے گولتور پولس اسٹیشن کے نلبانہ گرام پنچایت کے بڑ ڈنگا گاؤں میں کھدائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔آج بدھ کو دوپہر کے وقت، بارڈانگا گاؤں کے باشندے زمین کو برابر کرنے کے لیے مٹی کھود رہے تھے۔ اسی وقت زمین کے نیچے لوہے کا سامان نظر آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق زمین سے 50-60 ڈبل بیرل بندوقیں بھری حالت میں ملی ہیں۔ اس کے علاوہ کافی تعداد میں کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ بھاری مقدار میں اسلحہ دیکھ کر مقامی لوگ حیران رہ گئے۔ پولس کو اطلاع دی۔ پولس نے علاقے کا محاصر ہ کرلیا۔تاہم مغربی مدنی پور کے پولس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار نے کہا کہ نالبانہ گاؤں میں کھدائی کے دوران پلاسٹک میں لپٹے کچھ آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود ملے ہیں۔ تقریباً 36 آتشیں اسلحہ اور 400-450 گولہ بارود برآمد ہو ہیا۔ تاہم پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ آتشیں اسلحہ پرانے ہیں۔ مقامی نلبنا گرام پنچایت کے سربراہ اجے ساؤ نے کہاکہ ”مقامی لوگ مٹی کاٹنے گئے اور بندوقیں دیکھی۔ انہوں نے مجھے بتایا۔ اس کے بعد میں نے گولتور پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ پولیس نے بندوقیں اور گولہ بارود کو ضبط کرلیا ہے۔جنگل محل کے علاقے سے اسلحہ برآمدگی کے بعد سیاسی الزامات شروع ہوگئے ہیں۔ مقامی بی جے پی لیڈر گوتم کوری نے الزام لگایاکہ یہ وہ علاقہ جہاں ماؤنواز سرگرم رہے ہیں۔اس لئے اس پورے معاملے کی جانچ این آئی اے سے چاہیے۔دوسری جانب بائیں بازوں کی جماعتوں نے کہا ہے کہ اس کے پیچھے بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے لوگوں کا ہے۔ ترنمول کانگریس کے ضلع صدر سوجوئے ہزارا نے کہاکہ 2011سے پہلے، سی پی آئی ایم کے ہرماہ علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے کیمپ لگا کر دہشت گردی کرتے تھے۔ اس سے قبل بھی جنگل محل علاقے میں کئی مقامات سے آتشیں اسلحہ برآمد ہوئے تھے۔

 

Related Articles